امن مذاکرات یا جنگ ، افغان طالبان کے پلس دونوں آپس کھلے ہیں : امریکہ

امن مذاکرات یا جنگ ، افغان طالبان کے پلس دونوں آپس کھلے ہیں : امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا عنقریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔زلمے خلیل زاد نے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ ہوں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے اور اگر وہ لڑائی چاہتے ہیں تو ہم بھی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کیلئے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔
امریکہ