غیرقانونی سگریٹ ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ ، قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا جا رہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

غیرقانونی سگریٹ ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ ، قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا ...
غیرقانونی سگریٹ ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ ، قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا جا رہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  ایک طرف ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری جانب غیرقانونی سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ کا انکشاف بھی ہوا ہے جس سے قومی خزانہ کو سالانہ 5ارب 70کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے.

"جنگ " کے مطابق انڈسٹر ی ماہرین کے مطابق ایکسائزڈیوٹی میں اس نمایاں اضافے کے بعد ملک کے طول و عرض میں جعلی سگریٹ کھلے عام دستیاب ہیں حیران کن امر یہ ہے کہ جعلی سگریٹ کی ان ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ بھی لگی ہوئی ہیں جوکہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ جعلی ٹیکس سٹیمپ کی موجودگی ، سگریٹ انڈسٹری میں نافذ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افادیت اور اس پر عمل درآمد پر شدید تحفظات کو جنم دے رہی ہے۔