آیئے مسکرائیں 

    آیئے مسکرائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭سائنس کے پیریڈ میں دوسرے ماسٹر صاحب نے بچوں کو تاکید کی:”زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر ہو جاتی ہے“۔ ایک بچے نے تمام باتیں غور سے سنیں اور گھر آ کر کھانے کے وقت اس نے کسٹرڈ کو بائیں ہاتھ سے کھانا شرو ع کیا۔ باپ نے پوچھا:”بیٹا! تم بائیں ہاتھ سے کیوں کھا رہے ہو؟“۔ بچے نے جواب دیا:”ابو! شیطان کو شوگر کرا رہا ہوں“۔

٭ایک لیڈر جس کا بد قسمتی سے بایاں کان کٹا ہوا تھا‘بڑے جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ”میں قوم کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔ مجمع میں سے آواز آئی:”جناب! کان کٹے جانور کی قربانی جائز نہیں“۔

٭ایک بہرا ایک دکان پر گیا اور اْس نے دکاندار سے ایک گلاس کی قیمت پوچھی۔ اتفاق سے دکاندار بھی بہرا تھا۔ دکاندار نے کہا:”یہ گلاس پانچ روپے کا ہے“۔گاہک نے کہا:”میں یہ نہیں معلوم کر رہا ہوں کہ یہ کانچ کا ہے قیمت بتاؤ“۔ دکاندار نے جھلا کر کہا:”پانچ کاہے“۔ گاہک سمجھ کر بولا:”تین کا ہو گا پانچ کا نہیں“۔ دکاندار نے غصے سے کہا:”ٹین کا نہیں کانچ کا ہے“۔

مزید :

ایڈیشن 1 -