پاکستان کا ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

پاکستان کا ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس
پاکستان کا ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔