ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل
پشاور (آئی این پی)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔
رکنیت معطل ہونے والوں میں 26 حکومتی اراکین بھی شامل ہیں ، صوبائی وزرا مینا خان آفریدی اور عدنان قادری کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔
علاوہ ازیں مشیر صحت احتشام علی اور معاون خصوصی امجد علی کی رکنیت بھی معطل ہے ،اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔