بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی 
بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات اور شکستوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ سے محض چند روز پہلے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بڑے ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے، سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلئے ذمہ درایاں سونپی گئی ہیں۔بھارت کے موجودہ کوچنگ سٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور 2 اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان آج ہوگا جبکہ اس پریس کانفرنس میں ہیڈکوچ گوتم گمبھیر شریک نہیں ہوں گے البتہ کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر ٹیم کا اعلان کریں گے۔

مزید :

کھیل -