تامل ناڈو حکومت کا موئن جو دڑو کے آثار سے ملی تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا

تامل ناڈو حکومت کا موئن جو دڑو کے آثار سے ملی تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے پر انعام ...
تامل ناڈو حکومت کا موئن جو دڑو کے آثار سے ملی تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے ریاستی وزیراعلیٰ نے 5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثار سے ملی مہروں اور تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق  کہاوتیں، کہانیاں، قصے اور اندازے سب بے کار  ہوگئے، موئن جودڑو سے دریافت ہونے والی تحریروں کی پہیلی سلجھائے نہیں سلجھ پائی۔

5 ہزار سال قدیم موئن جو دڑو کے آثار سے ملی مہروں اور تحریروں میں دیا گیا پیغام کوئی نہ جان سکا جس کیلئے  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ان تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔

اس حوالے سے آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تحریروں سے نہ صرف سے موئن جو دڑو کے لوگوں کے رہن سہن اور نظریات کا پتا چلے گا بلکہ یہ تاریخی اسکرپٹ سندھ کی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر بھی نئی روشنی ڈالے گا۔