ما موند قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کے چھ گھر جلادئیے

باجوڑ (ویب ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں ماموند گرینڈ قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اُن کے چھ گھر جلادیئے ہیں ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں اکیس سو افراد پر مشتمل ماموند گرینڈ قومی لشکر تشکیل دیدیا جس کو سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ لشکر نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے چھ گھر جلادئیے ۔ماموند گرینڈ قومی لشکر کے رہنماﺅں نے اعلان کیا ہے کہ تحصیل ماموند میں کسی بھی عسکریت پسند وںکی پناہ نہیں دی جائے گی۔