خواتین کو کس عمر کے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل گیا جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

خواتین کو کس عمر کے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل ...
خواتین کو کس عمر کے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل گیا جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک) جس طرح خواتین کو یہ تجسس ہوتا ہے کہ مرد ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں بالکل ویسے ہی مردبھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ خواتین کو کس عمر کے مرد زیادہ پسند آتے ہیں۔ایک کتابDataclysmمیں بتایا گیا ہے کہ 20سال یا اس سے کچھ زائد عمر کی خواتین کو اپنے سے بڑے عمر کے لوگ پسند ہوتے ہیں۔مردوں کے ساتھ عمر کا یہ فرق دو یا تین سال سے زائد کا ہوسکتا ہے۔اس کتاب میں مختلف خواتین سے بات کی گئی ہے اور ان سے ان کی ترجیحات کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کیا۔انٹرویوز میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کو اپنے سے کچھ زائد عمر کے مردوں میں دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ خواتین چاہتی ہیں کہ جس مرد کو وہ پسند کریں اس کی شخصیت میں نکھار ہو اور ایسا صرف بڑی عمر کے مردوں میں دیکھنے کو ملتا ہے جس کی وجہ سے خواتین ان کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔ایک بار پھر یہ بتاناضروری ہے کہ یہ تجزیہ مختلف لوگوں سے بات کرکے مرتب کیا گیاہے لہذا ضروری نہیں کہ تمام مردو خواتین پر یہ بالکل صحیح بیٹھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس