موٹرسائیکل چوری کے 2ملزمان گرفتار
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)ٹالہی اور آس پاس کےعلاقوں سے موٹر سائیکل چوری ،سنیچنگ کرنے والےگینگ کے 2کارندے گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کے قبضے سے3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
تھانہ ٹالہی پولیس نے موٹر سائیکل چور صدام گشکوری اور عرفان گشکوری کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 2ماہ قبل ٹالہی کے رہائشی اکرام آرائیں کی موٹر سائیکل چوری کی تھی ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ ٹالہی اور آس پاس کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی ورادتیں کر چکے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔