شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی ،خورشیدشاہ کا دعویٰ

شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی ،خورشیدشاہ کا دعویٰ
شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی ،خورشیدشاہ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن جائیں گی ۔
سکھر میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اچھا تھایا برا،اس کا سوال میڈیا عمران خان سے کرے ، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جب آئیں گے تو ان کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دوں گا،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے حمایت کی تھی ۔
خورشیدشاہ کا کہناتھا کہ سیاست بہت اچھا کام اور خدمت کا نام ہے،دعا ہے کہ سیاست کرنے والے سیاستدان بن جائیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے فلاحی کاموں پر توجہ دی،بلاول بھٹوچاہتے ہیں عوام کوصحت کی بہترسہولتیں دی جائیں،ان کا کہناتھا کہ شعبہ صحت کی بہتری کےلئے موثراقدامات کر رہے ہیں،گردوں کے ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔