لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان سپر لیگ 2025 کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 36 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ محمد نعیم نے 22، آصف علی نے 18 جبکہ کُسل پریرا نے 17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ڈینیئل سیمز، احمد دانیال اور علی رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں لیکن قلندرز کے بلے بازوں نے ان کے حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ جواب میں زلمی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 123 رنز ہی بنا سکی۔ زلمی کے لیے ڈینیئل سیمز نے سب سے زیادہ 26 رنز اسکور کیے جبکہ احمد دانیال نے 24 رنز بنائے۔ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی جیت کو اجتماعی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔ اس کامیابی کے بعد لاہور کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ میں واپس آ گئی ہے، جبکہ پشاور زلمی کے لیے صورتحال مشکل ہوتی جا رہی ہے۔



مزید :

PSL -PSL News Update -