پاکستان انگلینڈ سے یقینی شکست سے بچ گیا، سابق کرکٹرز

پاکستان انگلینڈ سے یقینی شکست سے بچ گیا، سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم کی قسمت اچھی ہے اس لئے وہ انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچ گیا لیکن قومی بیٹسمینوں نے جس طرح پہلی اننگز میں کھیل پیش کیا دوسری اننگز میں کوئی بھی کھلاڑی پراعتماد انداز سے کھیل نہیں پیش کرسکا مجموعی طور پر پاکستان نے اچھی پرفارمنس دی لیکن دوسری اننگز میں وہ عمدہ کھیل کا نہ دکھاسکی ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے پر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مشکلات میں آگئی تھی لیکن پاکستانی باؤلرز نے شروع میں انگلش بیٹسمینوں کو دباؤ میں رکھا اس ٹیسٹ نے ڈرا ہی ہونا تھا لیکن پاکستانی بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں کھیل کو آسان لے لیا ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں بہت عمدہ بیٹنگ کی اور اس کو دیکھتے ہوئے یہ لگ رہا تھا کہ دوسری اننگز میں میچ کے اختتام تک پاکستانی ٹیم ہی بیٹنگ کرے گی عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کو اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے اور اب دوسرے ٹیسٹ میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اس وقت انگلش ٹیم کو برتری حاصل ہے لیکن پاکستانی ٹیم نے بھی عمدہ پرفارمنس دی باسط علی اور سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان نے دوسری اننگز میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں غلطیا ں نہیں کی جائیں گی۔