ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا
ڈالر مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قیمت بڑھنے کا اثر عوام پر براہ راست جاتاہے جبکہ مہنگائی میں پہلے ہی بہت اضافہ ہو چکاہے جس نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے تاہم آج پھر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی اس وقت مندی کا رجحان ہے ، آج کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 898 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 33 ہزار 976 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہی اور ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان پیدا ہو گیا، اس وقت انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 883 پوائنٹس پر ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر آخر کار نوٹس لے لیاہے اور اس جن کو قابو کرنے کیلئے موثر پلان مانگ لیا ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ، مہنگائی کے سد باب کیلئے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے فیصلے کریں گے ، اجلاس میں چاروں وزررائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -