ٹاؤن شپ میں دکانیں سیل کرنے پر دکانداروں کا احتجاج

  ٹاؤن شپ میں دکانیں سیل کرنے پر دکانداروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)ایل ڈی اے کی جانب سے دکانیں سیل کرنے  کے عمل  پر دکانداروں نے باگڑیاں چوک پر احتجاج  کیا۔ دوکانداروں نے الزام لگایا کہ ایل ڈی اے نے انہیں کچھ بتائے بغیر ہی دوکانیں بند کر کے سیل کر دی ہیں اور صبح جب دوکانداروں نے (سربمہر کی گئی) دوکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں مارا پیٹا۔  باگڑیاں چوک پر احتجاج کرنے والے  مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے نے مبینہ طور پر 300 سے زائد دکانیں سیل کی ہیں۔انتظامیہ نے ہمیں بنا خبر کیے ہماری دکانیں سیل کر دی ہیں وزیر اعلی پنجا ب فوری نو ٹس لیں۔