گرین میٹرز کے استعمال پر پابندی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
لاہور(نیوز رپورٹر) لیسکو کا سولر صارفین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے استعمال پر پابندی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اب یہ پابندی 30 اکتوبر تک موثر رہے گی۔کمپنی کے مطابق بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کیلئے 30اکتوبر تک این او سی جاری کئے جا سکیں گے۔
۔ پہلے اس پابندی کا نوٹیفکیشن 15اکتوبر سے نافذ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔30اکتوبر کے بعد سولر سسٹم پر سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ممکن ہو جائے گی، جس کی قیمت صارفین کے لیے 41ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔