گھر کی ٹرسٹ ہسپتال میں اینستھیزیاکے عالمی دن پر خصوصی تقریب

  گھر کی ٹرسٹ ہسپتال میں اینستھیزیاکے عالمی دن پر خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)اینستھزیا کے عالمی دن کی مناسبت سے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اینستھزیاڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چیئرمین گھرکی ہسپتال تھے جبکہ تقریب میں پروفیسر لینی ٰ ایوب ہیڈا ٓف ڈیپارٹمنٹ، محمد نعیم چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او)، ڈاکٹر خرم اعجاز میڈیکل ڈائریکٹر،ڈاکٹر عادل ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر لبنیٰ ایوب نے کہا کہ عالمی سطح پر اینستھزیا کا عالمی دن منانے کا بنیا دی مقصد اینستھزیا کی ہیلتھ کئیر میں اہمیت کو اجا گر کرنا ہے ۔ آخرمیں اینستھیزیا ڈے کے حوالے سے کیک کا ٹا گیا۔ورلڈ اینستھیزیا ڈے کی منا سبت سے گھرکی ہسپتال میں اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہمتام پین کلینک میں مریضوں کا فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔پروفیسر لینی ٰ ایوب کا کہنا تھا کہ گھرکی ہسپتال میں پین کلینک کا اجراء اپنی نوعیت آپ ہے۔