ایک سال میں خواتین پر تشدد کے 10ہزار سے زائد مقدمات درج
لاہور(لیڈی رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے دفتر میں اجلا س ہوا جس میں وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2023 کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے 10,201 مقدمات سیکشن 354 کے تحت درج کئے گئے۔لاہومیں 1464، شیخوپورہ میں 1198 اور قصور میں 877 کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں پنجاب میں اوسطاً 28 خواتین کو روزانہ کسی نہ کسی قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ریپ کے کل 6,624 کیسز درج کئے گئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں میں ہونے والے حالیہ واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کروائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کرے۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں روحانی والدین (ٹیچرز)کو اخلاقی تربیت دینی چاہیے اور گھروں میں لڑکیوں اور لڑکوں کی تربیت ہونی چاہیے ۔تعلیمی اداروں کے اندر تحفظ کمیٹیاں بننی چاہئیں۔