نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت،اعظم جوئیہ

  نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت،اعظم جوئیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)کسی بھی قوم اور ا فراد کی ترقی اور کامیابی کے لئے نوجوان نسل کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے 21 ویں صدی کے دور میں علم، محنت، اچھے کاموں اور بہتر کارکردگی سے قومی ترقی ممکن ہے اس کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم بنیادی ضرورت بن چکی ہے واپڈا  اپنے ملازمین کے بچوں کی تعلیمی سہولت عام کرنے اور ملازمین میں علم وہنر کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کر رہا ہے بختیار میموریل کمپیوٹر فری ایجوکیشن سنٹر کے زیراہتمام واپڈا محکمہ بجلی کے ملازمین کے بچوں کوچھ ماہ کے کمپیوٹر کورس کی سہولت مہیا کرنا ایک قابل قدراقدام ہے ان خیالات کا اظہار  محمد اعظم جوئیہ جنرل مینیجر سی اینڈ ایم  واپڈانے بختیار لیبرہال لاہو رمیں چھ ماہ کورس میں کامیاب ہونے والے بچے اور بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خورشیداحمد بزرگ مزدور  راہنماء نے ادارہ  واپڈا کے ملازمین کی خدمات کو سراہا۔ اْنہوں نے واضح کیا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین نے  اپنے ممبران یونین بلکہ ملازمین کے بچے اور بچیوں کے لئے حیدر آباد،لاڑکانہ، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد  اور لاہور میں کمپیوٹر کی جدید تعلیم مفت مہیا کررہی ہے -