معراج النساء فاؤنڈیشن کے تحت فری ڈسپنسری کا افتتاح
لاہور(پ ر)معراج النسارفاہ عامہ فری فاؤنڈیشن خدمت میں پیش پیش،غریب افرادکیلئے اقبال ٹاؤن نظام بلاک میں فری ڈسپنسری کاافتتاح کردیاگیا۔اس موقع پر چیئرمین معراج النسا عبدالقیوم رانا،عبدالمالک غازی،رابعہ غازی، رانا ذیشان،ہارون رانا،اسدرانا بھی شریک تھے ۔ معراج النسامیں غریب بچیوں کوتعلیم دی جاتی ہے۔ افتتاح کے موقع پرچیئرمین راناعبدالقیوم نے کہاکہ فری ڈسپنسری کاافتتاح میرے لئے اعزازکی بات ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دل کوسکون ملتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فری ڈسپنری بنانے میں میرے بیٹوں،بیٹی اوراہلیہ کابھی اہم کردار ہے جوکہ افتتاح کیلئے سپیشل لندن سے پاکستان آئے ہیں۔
تلاش گمشدہ
لاہور(پ ر)محمد اللہ عمر15سال،سرپرست کا نامبارک اللہ،شناختی علامت کوئی نہیں 26 اگست سے لاپتہ ہے۔اس کے گھر والے بہت پریشانہیں اگر کوئی اس کے بارے میں جانتا ہو تو اس پتہ پر فوری رابطہ کرے محلہ مومن پورہ باغبانپورہ لاہور فون نمبر 03278532544۔