مرکزی چیئرمین ہوپ کیلئے ناصر بہترین امیدوار ہیں،شہزاد چودھری

    مرکزی چیئرمین ہوپ کیلئے ناصر بہترین امیدوار ہیں،شہزاد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (انٹرویو و تصاویر:میاں اشفاق انجم) مرکزی چیئرمین ہوپ کے لئے ناصر خان بہترین چوائس ہیں یونائیٹڈ،خدمت اور جعفریہ الائنس سو فیصد حج آرگنائزر کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر رہا ہے۔مسارات گروپ اب تک عمرہ میں نمایاں ہے حج2025ء میں ہم اپنے پیکیجز میں جدہ کی سیر بھی شامل کریں گے ہم اپنے کلسٹر کے ممبران کو آزمائش میں نہیں ڈالیں گے زون خود حاصل کریں گے کلسٹر ممبران سے کوئی اضافی معاوضہ نہیں لیں گے۔جدہ مکہ مدینہ کے ساتھ امارات،روس، بنگلا دیش،انڈیا میں بھی حج2005ء کے معاہدے کئے ہیں ملک بھر کے حج آرگنائزر کے لئے مسارات گروپ کی سعودیہ آمد پر دروازے کھلے ہیں پاکستان کا دورہ بڑا کامیاب رہاان خیالات کا اظہار مسارات گروپ سعودیہ/پاکستان کے چیئرمین محمد شہزاد چودھری نے سعودیہ واپسی سے پہلے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ڈالر اور ریال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عمرہ کاروبار متاثر ہوا ہے الحمد للہ مسارات گروپ جدہ، مکہ، مدینہ میں اپنے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ، کیٹرنگ کے نیٹ ورک کی وجہ سے اب تک سرفہرست ہے۔چیئرمین مسارات گروپ نے الیکشن میں یونائیٹڈ، خدمت، جعفریہ الائنس کے اتحاد کی کامیابی کا کریڈٹ سعید احمد ملک، چودھری عادل، علامہ محمد حسین، میاں عامر سعید،امتیاز الرحمن چودھری، منظور حسین جعفری کو دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی