2000افراد کے کلسٹر کی شرط،پنجاب کے حج آرگنائزرز پریشان
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج 2025ء کے لئے2000افراد کے کلسٹر کی شرط پنجاب کے حج آرگنائزر سخت آزمائش میں، منظم بننے کی دوڑ پنجاب میں 50فیصد حج آرگنائزر بھی کلسٹر نہ بنا سکے،اپنا کلسٹر مکمل کرنے کے لئے دوسروں کو توڑنے کی مہم جوئی کی وجہ سے کوئی کلسٹر 1100 پر، کوئی515 پر اور کوئی1700 پر نامکمل موجود ہے۔ خیبر پختونخوا،بلوچستان، سندھ زون میں 70فیصد سے زائد کلسٹر مکمل کر لئے گئے ہیں سب سے زیادہ مشکل کا شکار 49 کوٹہ والے ہیں ہوپ نے کلسٹر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ حج آرگنائزر کوئی بھی ایثار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سہارا دینے کے لئے تیار نہیں ہیں رات کو منتظم2000مکمل کر کے سوتا ہے صبح اسے پتہ چلتا ہے570 افراد دوسرے کلسٹر کے ساتھ گٹھ جوڑ کر چکے ہیں۔ دلچسپ انکشاف ہوا حج2024ء کے60فیصد کلسٹر جو 500 افراد پر مشتمل تھے کے معاملات لین دین کلیئر نہیں ہو سکے ہیں۔