لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا 75واں اجلاس

لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا 75واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے بورڈ آف گورنز کے 75ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔چیئرمین رضی احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمددانی نے شرکت کی۔چیئرمین نے کہا کہ الحمراء کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے فن و ثقافت کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار نبھایا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر نے کہا کہ لوکل کلچر سے زیادہ سے زیادہ منسلک ہوناچاہیے۔آرٹسٹوں اور ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔بورڈ ممبران نعمان کبیر کی مالیاتی امور اور شاہد ندیم کی پروگرامنگ کے حوالے اپنی آراء سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سہیل وڑائچ،حماد غزنوی،سلیمہ ہاشمی، صوفیہ بیدار، عباس تابش، ڈاکٹر نیلم ناز، شاہد ندیم، قیصر شریف، عدنان بشیر،شہزاد علی فنانس ڈیپارئمنٹ و دیگر کی شرکت۔

، بورڈ کو اپنی قیمتی تجاویز سے آگاہ کیا، ادبی وثقافتی ترقی میں مل جل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔