وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی کی ملاقات، باہمی ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سے کمانڈرسینٹرل پنجاب پاکستان نیوی رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورپاک بحریہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دفاع کافریضہ بطریق احسن نبھانے پربحریہ کے افسروں اورجوانوں کو وزیراعلیٰ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت سے لیس خطے کی بہترین بحری قوت ہے،پاک بحریہ کی امتیازی حیثیت مسلمہ ہے،پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری قابل رشک ہے،پاک بحریہ جرا¿ت و بہادری سے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کررہی ہے۔