کراچی:پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار

کراچی:پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار
کراچی:پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ویسٹ پولیس، سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،آپریشن خفیہ اطلاع پر تھانہ منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، گرم چشمہ اور سبیل گوٹھ میں کیا گیا۔ ملزمان سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرکے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ آپریٹ اور ٹینکرز مافیا کو فروخت کرتے تھے۔ مشترکہ کامیاب آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ سے 3ٹینکرز، 15 سے زائد پانی کی موٹرز، پمپ، جنریٹر اور پائیپ کو ضابطے کے تحت قبضہ میں لیا گیا۔ واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں 10 سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر خان، شہباز خان، آغادین، صدام حسین، محمد، شاہ حسین، آصف اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی۔ درج مقدمات میں نامزد دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔