بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیدیا گیا

بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار ...
 بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج ٹاون(افضل افتخار) بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیدیا گیا ۔ اس موقع پر ا ن کا کہنا تھا کہ اس وقت میں اپنے آپ کو چاند پر محسوس کر رہا ہوں ، میرا بیٹا اور فیملی یہاں ہی ہیں اس سے بہترین کوئی احساس نہیں ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران میں نے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی ۔جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم ایسے بڑے سٹیج کے لیے کھیلتے ہیں ، آج ایک بڑا دن تھا جہاں ہمیں عام دنوں سے بڑھ کر کچھ کر کے دکھانا تھا۔ میں پورے ورلڈ کپ میں بہت واضح اور پرسکون تھا ، میں ایک وقت میں ایک گیند کے بارے میں سوچتا ہوں ۔

"