ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہر جگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے،ہماری پہلی ترجیح عوام ہیں،عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ایوان میں بٹھایا، اب ہم وہ ہی اختیار عوام کو دے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ اصلاح پہلے ہے، سزا بعد میں ہے،اپنے ایریا میں اشیا کی کوالٹی عوام خود چیک کریں،جو اچھی پرفارمنس دیں گے انہیں ایوارڈز دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایاگیا ہے،ہم جرگہ سسٹم کو دوبارہ فعال کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا کی پرچی پر تعیناتی ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں،آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات نہیں دے سکتا،ان کاکہناتھا کہ آپریشن کرکے وہ رزلٹ نہیں آیا جو چاہئے تھا،اب عوام کیساتھ جرگے کرینگے تو رزلٹ اچھا آئے گا، افغان سفیر نے اپنے موقف دے دیا ہے کہ ترانے میں میوزک تھا۔