مجوزہ آئینی ترامیم؛اعظم نذیر تارڑ کی اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مجوزہ آئینی ترامیم پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتحادیوں کیساتھ پریس کانفرنس کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرقانون نے کہاکہ اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بار کونسلز سٹیک ہولڈرز ہیں ان کو اعتماد میں لیں گے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج بار کونسلز کے اجلاس میں آئینی ترامیم پر حکومت موقف واضح کر دوں گا، ممکنہ طور پر بار کونسلز نمائندوں کے ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو کروں گا۔