ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی گمشدگی:عدالت پولیس رپورٹ پر برہم، سیکرٹری دفاع سے جواب طلب
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی گمشدگی کے مقدمے میں عدالت نے سیکرٹری دفاع سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم لاپتہ کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے 30 ستمبر کو واضح جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے سی پی او پولیس کی رپورٹ فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دی اور پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس دانستہ تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے، ایس ایچ او تھانہ سفر بیرونی کی تفتیش رپورٹ بھی زیرو رہی۔