پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،سپین اور مراکش سے مدد طلب

پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،سپین اور مراکش سے مدد طلب
پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،سپین اور مراکش سے مدد طلب
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے اسپین اور مراکش سے مدد طلب کی گئی ہے۔ 

دارالحکومت لزبن سے سول پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث آویرو اور ویزیو کے اضلاع میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

لزبن سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ مغربی یورپی ملک پرتگال میں آگ سے درجنوں مکانات تباہ اور ہزاروں ہیکٹر پر موجود جنگلات جل گئے۔ 

5000 سے زائد فائر فائٹرز پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرتگال کی حکومت نے تمام متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔