لیہ میں خواجہ سراء کے مبینہ اغواء اور تشدد کے واقعے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
لیہ (ویب ڈیسک) لیہ میں خواجہ سرا ءکو مبینہ طور پر اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
"جیو نیوز" کے مطابق خواجہ سراء نے الزام لگایا تھا کہ میلے سے واپسی پر 5 افراد نے اسلحے کے زور پر اسے اغوا ءکیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس سے نقدی اور زیورات چھین کر جنگل میں پھینک دیئے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔