بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل؟

بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل؟
بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان نے وزراء سے حلف لیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی،گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا،

پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ کے 6،6اراکین نے حلف اٹھایا،بلوچستان عوامی پارٹی کے 2اراکین نے بھی حلف اٹھایا،حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ، سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی،عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کرد گیلو، بخت کاکڑ، طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا ءلانگو نے بھی حلف اٹھا لیا۔