شہنشاہِ جذبات محمد علی کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

شہنشاہِ جذبات محمد علی کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
 شہنشاہِ جذبات محمد علی کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سحر انگیز شخصیت، منفرد انداز اور دبنگ آواز سے انہوں نے لالی ووڈ پر طویل عرصے تک راج کیا۔

طویل قامت اور گرجدار آواز کے مالک اداکار محمد علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے حیدرآباد اسٹیشن سے بطور صدا کار کیا۔ 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا میں ولن کے طور پر بڑی سکرین پرجلوہ گر ہوئے۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ  اس کا افتتاح مادرِ ملت محترمہ فاظمہ جناحؒ نے  اپنے ہاتھوں سےکیا تھا۔

محمد علی کی بطور ہیرو  پہلی فلم شرارت تھی۔ صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی اورحیدر علی ان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ لالی وڈ میں لازوال  کردار پر انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا۔ محمدعلی کا شمار ایشیاء کے پچیس بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کم و بیش  تین سو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے بیشتر میں ان کی ہیروئن ان کی اہلیہ زیبا تھیں۔ محمد علی اور زیبا نے "علی زیب" کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی قائم کیا اور کئی کامیاب فلمیں بنائیں۔ محمد علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شاہ پہلوی ایوارڈ، 10 نگار ایوارڈز، صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی، تمغۂ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

تفریح -