وزیراعظم بننے کے بعد آج عمران خان کونسا لباس پہن کر گھر سے نکلے؟تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں گے

وزیراعظم بننے کے بعد آج عمران خان کونسا لباس پہن کر گھر سے نکلے؟تصاویر سامنے ...
وزیراعظم بننے کے بعد آج عمران خان کونسا لباس پہن کر گھر سے نکلے؟تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھالیاہے اور وہ امور مملکت میں مصروف ہو چکے ہیں تاہم آج شام وہ قوم سے خطاب بھی کریں گے اور اب ان کی صبح صبح وزیراعظم بننے کے بعد تازہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی اور ساتھ کپتانی چپل پہنی تاہم آج صبح صبح وہ بنی گالہ سے چیئرمین آفس کیلئے نکلے تو انہوں نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور کالے رنگ کا ٹراوزر پہن رکھا تھا ۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ عمران خان پسینے سے شرابور ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ انہوں نے صبح صبح پہلے معمول کے مطابق ورزش کی اور اس کے بعد امور مملکت کیلئے نکل پڑے ۔عمران خان نے اپنے ہاتھ میں ایک فائل بھی تھام رکھی ہے ۔


واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے جبکہ آج ان کی پنجاب میں بھی حکومت قائم ہو گئی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -