پورپی یونی ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے: چین کا انتباہ

پورپی یونی ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے: چین کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(آئی این پی/شِنہوا)چین نے یورپی یونین کے  اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی مخالفت کی ہے جس میں  یورپی یونین  کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے کہا تھا کہ  وہ ہانگ کانگ کے معاملے پر بات کی تھی اس معاملے پر یورپی یونین میں چین کے مشن  نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین  بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی پاسداری کریں چین کی اقتدار اعلیٰ کا احترام کریں اور فوری طور پر  ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے کیونکہ یہ چین کا اندرونی  معاملہ ہے اور اس سے  چین  اور یورپی یونین کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں ہر کسی کو پرامن طو رپر  اکھٹے ہونے  اور ہانگ کانگ کو ایک ملک  دو نظام  کے اصولوں کے مطابق خودمختاری حاصل ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔بیان میں مطابق  ہانگ کانگ نے بعض دو پرتشدد احتجاج اور انتہاپسندانہ اقدامات میں ملوث ہیں اور اس قسم کے اقدامات ہانگ کانگ کی سیکیورٹی کیلئے خطرناک ہیں،اور اس کی سنجیدہ مزمت ہونی چاہیے کیونکہ  کوئی بھی ملک یا حکومت تشدد کو برداشت نہیں کرسکتی۔

مزید :

عالمی منظر -