اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا سندھ حکومت کیخلاف 9جنوری سے تحریک کا فیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کی حکومت کیخلاف 9جنوری سے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا فیصلہ کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا جو وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اس میں ن لیگ، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ، ،ذوالفقار مرزا، ایاز پلیجو، ارباب رحیم سمیت سندھ کی ترقی پسند جماعتوں کے رہنما وں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرغلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ سندھ کو بچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں چھوٹے موٹے اختلافات دور کر لینگے۔ گزشتہ الیکشن سندھ کا بدترین الیکشن تھا۔ذوالفقارمرزا نے کہا کہ کرپشن کے سارے راستے زرداری تک جاتے ہیں۔ رینجرز قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔رینجرز کے ہاتھ کاٹنے کی کوشش کی گئی۔