سی ٹی ڈی کی کاروائی 5دہشتگردمارے گئے ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی کاروائی 5دہشتگردمارے گئے ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی ملتان کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 5مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی جس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ملتان نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردمارے گئے جبکہ چار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں آٹھ سے دس دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت ملک تحسین اور کامران کے نام سے ہوئی۔ دہشت گردوں سے چار دستی بم اور چاررائفلیں بھی ملیں۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اوران کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -