صالح بھوتانی کیخلاف حسن زہری کی عرضداشت،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

صالح بھوتانی کیخلاف حسن زہری کی عرضداشت،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں ...
صالح بھوتانی کیخلاف حسن زہری کی عرضداشت،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
روز نامہ امت کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پیپلز پارٹی کے حسن زہری نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلے کی ہدایت کی تھی۔