ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی
ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر حالیہ امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور 3 تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات ناگزیر ہیں۔ذلفی بخاری نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن حکومت اپنی آخری سانسوں میں بھی دہرے معیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

قومی -