سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان لائن) پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کمی ہو ئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے کم ہوئی۔

کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 29 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کابھاو 26 ڈالر کم ہوکر دو ہزار 2631 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید :

بزنس -