پی ایس ایل، عبدالرزاق نے شعیب ملک کو کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا

پی ایس ایل، عبدالرزاق نے شعیب ملک کو کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا
پی ایس ایل، عبدالرزاق نے شعیب ملک کو کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے فرق پڑا ہے، کراچی کنگز کے میچ میں شعیب ملک نے اپنے لیے اچھا کھیلا ٹیم کے لیے نہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان بنایا گیا وہ بہت ٹھنڈے ہیں، سرفراز پچھلے آٹھ سالوں سے کوئٹہ کی کپتانی کر رہے تھے، سپورٹس مین ہر چیز کو محسوس کرتا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پشاور زلمی کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے اپنا کام کردیا تھا، ٹیم میں ہرکھلاڑی کا اپنا رول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور صائم ایوب نے اپنا کام کردیا تھا، بابر اچھا کھیلے، جیتا ہوا میچ ہار گئے، جبکہ دوسری جانب کراچی کنگز کی بولنگ کمزور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ایک دو بیٹر کے بعد بیٹنگ ختم ہوجاتی ہے، شعیب ملک نے اپنے لیے اچھا کھیلا ٹیم کے لیے نہیں۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔