سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے،پیپلز پارٹی کو خواتین اور اقلیت کی کتنی نشستیں مل سکتی ہیں؟جانیے
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے، کون سی جماعت کتنی نشستوں پر بیٹھے گی اور پیپلز پارٹی کو خواتین اور اقلیت کی کتنی نشستیں مل سکتی ہیں؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ارکان اسمبلی کی تعداد 84 ہے، جام مہتاب، ممتاز جاکھرانی نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ملیر سے کامیاب آزاد امیدوار اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 20 اور اقلیت کی 6 نشستیں مل سکتی ہیں۔
"جنگ " کے مطابق سندھ اسمبلی میں 28 کامیاب امیدواروں کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، ایم کیو ایم کو خواتین کی 6 سے 8 اور اقلیت کی 2 نشستیں مل سکتی ہیں۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب ارکان کی تعداد 11 ہے اور گھوٹکی سے نادر اکمل لغاری آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے 2 اور جماعت اسلامی کے2 ارکان کامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن دو تین دن میں مخصوص نشستوں کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔