”جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہو گیا“ معروف اداکارہ اقراءعزیز نے تازہ تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان برپا ہو گیا

”جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہو گیا“ معروف اداکارہ اقراءعزیز نے تازہ تصویر ...
”جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہو گیا“ معروف اداکارہ اقراءعزیز نے تازہ تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامیاب ڈرامہ سیریلز کی بات ہو تو اقراءعزیز کا نام ایک چمکتے ستارے کی مانند ہے اور اگر آپ ان کے مداح ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرتے ہیں تو یہ بھی ضرور جانتے ہوں گے کہ وہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کراچی میں لی گئی اس تصویر نے روس میں ایسی کھلبلی مچائی کہ حکومت پریشان ہو گئی، ایسا کیا ہو گیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 
جب شہرت ملتی ہے تو مداح بنتے ہیں لیکن اس کیساتھ ہی نفرت کرنے والے افراد بھی سامنے آ جاتے ہیں جو معمولی سے معمولی بات پر بھی تنقید سے باز نہیں آتے۔ اور جیسا کہ کہتے ہیں کہ ”آپ ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے“ اقراءعزیز کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جنہوں نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تو طوفان برپا ہو گیا۔

کچھ ہی عرصہ قبل انہیں شدید تنقید کا برداشت کرنا پڑی جب وہ اپنی بہن کیساتھ چھٹیاں منانے کیلئے بیرون ملک گئیں اور وہاں سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔


لیکن اقراء اور ان کی بہن نے ناقدین کی پرواہ کئے بغیر ہی اپنی چھٹیاں منانے اور مداحوں کو تازہ ترین اپ ڈیٹس دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اقراءعزیز کے چہرے کو دیکھا جائے تو ان کی بھنویں خاصی بڑی اور خوبصورت ہیں جنہیں دیکھنے والا دیکھتے ہی رہ جاتا ہے اور لڑکیاں ان جیسی بھنویں حاصل کرنے کی خواہش کرتی ہیں۔


لیکن انہوں نے اپنی جو تازہ ترین تصویر اپ لوڈ کی ہے اس میں ان کی بھنویں پہلے سے بھی بڑی نظر آ رہی ہیں جس پر مداح بھی حیران پریشان ہیں لیکن جب مداحوں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مستقل نہیں ہیں بلکہ میک اپ کے ذریعے انہیں مزید بڑا بنایا گیا ہے۔

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں نے حیران کن طور پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے یہ نشاندہی شروع کر دی کہ ان کی بھنویں بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں۔

ایک صارف نے کہا ”آپ کی بھنویں واقعی بہت بری لگ رہی ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”آپ کی بھنویں اچھی نہیں ہیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ”یہ بھنویں کیسی ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”خوفناک بھنویں“

ایک صارف نے کہا ”پہلی مرتبہ پاکستانی عوام ساتھ دے رہی ہے ورنہ کسی کو نیچا دکھانا تو پاکستانیوں کو خوب آتا“

ایک صارف نے لکھا ”جب آپ مائیکرو بلیڈنگ کروائیں تو ایسا ہوتا ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا ”لیکن اس کا میک اپ آرٹسٹ اس کی خوبصورتی کو خراب نہ کرے اس کی اصلی بھنویں بہت خوبصورت ہیں بس ہلکی سی صفائی کرنا ہوتی ہے۔ مگر اس کے میک اپ آرٹسٹ نے اتنی موٹی بنا دی ہیں لیکن اقراءپھر بھی بہت خوبصورت لگتی ہے“