توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم واپڈاجواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم واپڈاجواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جی ایم (واٹر) واپڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جی ایم واپڈاعبدالظہیر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مس جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق ڈائریکٹر ناصر عباس چغتائی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اس کو 2000ء سے گریڈ 18 دینے کی درخواست دادرسی کے لیے جی ایم واٹر واپڈا کو بھجوا دی،عدالت کے 20نومبر 2019 ء کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت جی ایم واٹر واپڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید :

علاقائی -