لودھراں میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی، ملزم گرفتار
لودھراں ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لودھراں میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا۔
"جیو نیوز " کے مطابق ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے۔لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔