امریکہ کینیڈا سرحد باہمی رضا مندی سے عارضی طور پر بند

امریکہ کینیڈا سرحد باہمی رضا مندی سے عارضی طور پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ اور کینیڈا نے باہمی رضا مندی سے اپنی مشترکہ سرحد عارضی طور پر بند کردی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے جس کے دوران صرف انتہائی ضروری سفر ہوگا اور دونوں مما لک کے درمیان تجارتی اشیاء کی ترسیل جاری رہے گی۔ اس دوران نائب صدر مائیک پنس نے ”یو ایس اے ٹوڈے“ میں اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہیکہ اگرچہ آئندہ دنوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن ایک اوسط امریکی شہری کو اس سے بہت کم خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مخصوص وائرس سے تحفظ کیلئے ویکسین کی تاری کا کام شروع ہو چکا ہے اور سوموار کو ایک رضا کار پر لیبارٹری میں انسانی تجربہ کیا جا چکا ہے۔ نائب صدر نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صدر ٹرمپ کی گائیڈ لائنز پر پوری طرح عمل کریں اور امید ظاہر کی کہ اگر تمام شہریوں نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا تو وائرس کا پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مزید 45ارب 80کروڑ ڈالر فراہم کرے۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ اڑھائی ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے یہ رقم اس ہنگامی امداد کے علاوہ ہے جو حکومت عام شہریوں کو نقد صورت میں فراہم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
سرحد بند

مزید :

صفحہ اول -