کیرئیر میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی،مایا سونو خان

کیرئیر میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی،مایا سونو خان
کیرئیر میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی،مایا سونو خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ما یا سونو خان نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کردیکھانے کی کوشش میں رہتی ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے روائتی ڈگر سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہیے۔ انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا زندگی کا سفر مکمل کر سکتے ہیں تو وہ بھول کا شکار ہیں، میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز میں جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی۔
، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا۔ مایا سونو خان نے کہا ہے کہ اگر فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی، زندگی ایک دوسرے کیلئے سہارے کا نام ہے اور جو لوگ تنہا آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

مزید :

کلچر -