جماعت اسلامی خواتین کے تحت آن لائن دورہ تفسیر القرآن مکمل ہو گیا

  جماعت اسلامی خواتین کے تحت آن لائن دورہ تفسیر القرآن مکمل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت فیس بک لائیو اور یوٹیوب چینل سے پیش کیا جانے والا شیخ الحدیث مولانا عطاء الرحمن کا آن لائن دورہ تفسیر قرآن الحمدللہ مکمل ہو گیا۔ملک و بیرون ملک سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے دورہ تفسیر قرآن سے استفادہ کیا۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے سوشل میڈیا پر نوجوان خواتین کے لئے20 رمضان المبارک سے چھ روزہ آن لائن لیکچرز کے سلسلے کا بھی آغاز کیا ہے جسے یوتھ ٹرینر صبا ثاقب پیش کررہی ہیں۔اس سلسلے کا اختتامی لیکچر صدر جے آئی یوتھ حلقہ خواتین پاکستان کوثر مسعود پیش کریں گی۔یاد رہے کہ کرونا کے باعث نقل وحرکت پر پابندی کی وجہ سے رمضان میں میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے آن لائن اصلاحی لیکچرز، خصوصی دروس،تفسیر قرآن اور دورہ قرآن جاری کئے گئے جن سے ملک اور بیرون ملک افراد کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔