چھٹی مردم و خانہ شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تعیناتی بارے افسران کو ہدایات جاری

چھٹی مردم و خانہ شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تعیناتی بارے افسران کو ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار) پنجاب حکومت نے چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری 2016کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جبکہ محکمہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے مردم اور خانہ شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تعیناتی بارے ریونیو، ہیلتھ، ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن اور پاپولیشن ویلفیئر سمیت ڈویڑنل کمشنروں اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں ڈپٹی سیکرٹری کوارڈنیشن محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد شبیر بھٹی کی طرف سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، صوبائی سیکرٹریوں، کمشنروں ، ڈی سی اوز کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ممبر سینسز اینڈ سروے گورنمنٹ آف پاکستان شماریات ڈویڑن پاکستان اسلام آباد کی طرف سے چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری جلد شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے لہذا اس ضمن میں فیلڈ سٹاف کی تعیناتی کا معاملہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔