وائی فائی چوری کرنے پر پاکستانی نے ہمسائے کو قتل کردیا

وائی فائی چوری کرنے پر پاکستانی نے ہمسائے کو قتل کردیا
وائی فائی چوری کرنے پر پاکستانی نے ہمسائے کو قتل کردیا

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک شہری کو پولیس نے دو پڑوسیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طورپر باپ بیٹے کو وائے فائے کا پاسورڈ چوری کرنے پر مارا تھا، شاہ لطیف تھانے کی حدود سے پکڑے گئے مشتبہ شخص کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے ۔

ایس ایس پی ملک نے بتایاکہ پولیس پارٹی نے متاثرہ فیملی کی شکایت پر کارروائی کی تاہم مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور تفتیش چل رہی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول باپ فاروق اور بیٹے حارث کو وائے فائے پاسورڈ چرانے پر لڑائی جھگڑے کے بعد قاسم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

مقتول فاروق کے بڑے بیٹے عدنان نے بتایاکہ ان کے پڑوسی قاسم نے اس کے بھائی اور والد کو سنگین دھمکیاں دی تھیں اور ان کی موت کے بعد ملزم غائب ہوگیا، متاثرہ فیملی نے اس کیخلاف درخواست کی اور اس کے نتیجے میں ملزم شاہ لطیف ٹاﺅن کے علاقے سے پکڑاگیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ میرا بھائی کراچی یونیورسٹی کا گریجوایٹ جبکہ والد سٹیل مل کے ملازم تھے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی